لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل ، کہا عمران خان نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کرکے دیکھتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال نااہل کے ہاتھوں میں گروی رہا ، کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا ؟ سنگین جرم کے بعد بھی غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا ۔
دوسری جانب ، پی ڈی ایم کا عمران خان کی آڈیو پر کہنا ہے کہ آڈیو لیک سے "سازش کا بیانیہ” دفن ہو گیا ۔ ثابت ہو گیا عمران خان نے ملک کیخلاف سازش کی ۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کہتی ہیں ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی ، آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں اور وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں ابھی پارٹ ون آیا ہے پارٹ ٹو باقی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.