پاکستان میں بدترین سیلاب کے بعد اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان آئیں گی

43

نیویارک: ہالی ووڈ سپر سٹار اور اقوام متحدہ کی مہاجرین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے پاکستان کے ویزے کے لئے اپلائی کر دیا ۔

 

پاکستان میں بدترین سیلاب کے بعد عالمی ادارے مدد کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ، ایسے میں اقوام متحدہ کی مہاجرین کی خصوصی سفیر انجیلنا جولی نے بھی دورہ پاکستان کے لئے ویزہ اپلائی کر دیا ہے ۔

 

ہالی ووڈ سپر سٹار پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی ، وہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اپنی خصوصی رپورٹ بھی مرتب کریں گی ۔ انجلینا جولی موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی اپنی ایک رپورٹ تیار کریں گی ۔

 

انجلینا جولی نے 19 ستمبر 2010 کو بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کے جذبہ خیر سگالی کے مشن کو سراہا تھا ۔ انجلینا جولی اب مجوزہ دورہ پاکستان کے دوران سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.