آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین آج شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں کی جائے گی

31

لندن: آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا آخری دیدار ، ملکہ کی تدفین آج شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں کی جائے گی ۔

 

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کیلئے ونڈزر کیسل میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ اس حوالے سے ویسٹ منسٹر ایبے کے دروازے سروس کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں ۔ ملکہ کا تابوت ڈھائی بجے کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر جائے گا جہاں سے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ تک لایا جائے گا ۔

 

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی ۔ شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچے گا ۔ شام 5 بجے ملکہ کے تابوت کو جلوس کے ساتھ ونڈسر قلعہ کی جانب روانہ کیا جائے گا ، اس دوران بادشاہ چارلس تابوت کے ساتھ ہوں گے ۔ شاہ چارلس ان کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے جس کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے ۔

 

رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی ، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی ۔ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پارکس ، چوک ، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی ۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ شمالی کوریا ، ایران اور روس کے سربراہان کو دعوت نہیں دی گئی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.