اقبال گارڈن: کمرشل پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد

25

لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اقبال گارڈن میں پہلے کمرشل پلازہ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس موقع پر سوسائٹی کی طرف سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اقبال گارڈن کے چیئرمین ملک جاوید دستگیر، مینجنگ ڈائریکٹر خالد نذیر شیخ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عبداللہ اور ڈائریکٹر شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید کا کہنا تھا کہ اقبال گارڈن جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر آسان اقساط میں بہترین رہائشی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرکے پلاٹ کا قبضہ مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ تعمیر کا عمل مکمل ہو سکے ۔

مینجنگ ڈائریکٹر خالد نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ اقبال گارڈن کی انتظامیہ نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں ۔ سوسائٹی میں بین الاقوامی معیار کے ترقیاتی کام کروا کر ایک منفرد مقام کا حامل بنایا جائے گا ۔

محمد عبداللہ نے کہا کہ اقبال گارڈن انویسٹرز اور رہائش کے خواہشمند افراد کو اپنی رقم کے تصرف کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں بھی اُن کو انوسٹمنٹ کا بھرپور فائدہ ملے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.