عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

60

نیویارک: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 26 سینٹ کی کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 60 سینٹ کمی سے 93 ڈالر ہو گئی ہے ۔

 

خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں معاشی اعداد و شمار کے ڈیٹا کی وجہ سے آئل مارکیٹ پر اثر پڑا ہے ۔

 

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا ، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 92.40 ڈالر تک جا پہنچی جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2.73 ڈالر کے اضافہ کے بعد نئی قیمت 86.27 ڈالر ہو گئی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.