دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیاءکپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے جیت کیلئے اچھی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے ایشیاءکپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ کیچز ون میچز، معاف کیجئے گا، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز سمیت پورا باؤلنگ اٹیک زبردست تھا، محمد رضوان نے بھرپور فائٹ کی، پوری ٹیم نے جیت کی بھرپور کوشش کی، سری لنکا کو مبارکباد۔‘
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تبصرے بند ہیں.