پاک بحریہ میں نیا بیڑا شامل کردیا گیا

32

 چین کے تعاون سے تیار کردہ 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کو بحری  بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے  تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے   مہمان خصوصی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ چیف آف دی نیول سٹاف پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور خطرات کی وجہ سے مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔ پی این ایس تیمور ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے ۔اس طرز کے مزید دوجہاز تکمیل کے مراحل میں ہیں

 

یاد رہے پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل ہوا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.