سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کا 5 دن کے لیے آپریشن معطل 

15

لاہور : سیلاب سے ہونے والے نقصان کے باعث پاکستان ریلوے نے  پانچ دن کے لئے لاہور سے کراچی کے لئے ٹرین سروس معطل کردی ہے۔

 

ڈی ایس ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کراچی جانے والے مسافروں  سے ملاقات کی ۔  ٹرینوں کے کینسل ہونے کے حوالے سے مسافروں سے معذرت کی اور ان کو ٹکٹ ری فنڈ کروانے کی درخواست کی ۔

 

ڈی ایس حنیف گل کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد جلد ہی سروس کو بحال کر دیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈی ڈی لینڈ توصیف ظفر اور اسٹیشن مینیجر ظفر اقبال  بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.