ناٹنگھم: برطانیہ میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ دونوں بچوں کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں
بچوں کی ماں چینٹیل بروٹن کا کہنا ہے کہ ان سے باقاعدگی سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا یہ دونوں بچے ان کے اپنے ہیں۔خاتون کا بیٹا آیون صاف رنگ اور سبز آنکھوں والا جبکہ بیٹی آزیراہ کی رنگت سانولی اورآنکھیں کتھئی ہیں۔
ماہرین جینیات کے مطابق لاکھوں میں کسی ایک خاتون کے ہاں ایسے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
بچوں کی ماں چینٹیل جوکہ نرسنگ کے پیشے سے منسلک ہیں کا کہنا تھا کہ وہ سفید فام دِکھتی ہیں لیکن ان کا ننہیال نائجیرین ہے جبکہ بچوں کے والد ایشٹن نصف جمیکن اور نصف اسکاٹش ہیں۔
تبصرے بند ہیں.