سندھ حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑی ہے: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

16

کراچی: سندھ حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، ہر ممکن مدد کی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی متاثرین کو یقین دہانی ۔

 

سانگھڑ میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بات کرکے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو درپیش مسئلے حل کرائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص بھی متاثرین کی امداد میں کوتاہی کا مرتکب ہوا اس کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی ۔

 

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب نے ہر شہر کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ۔ اب تک سینکڑوں افراد سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں ، ہزاروں مویشی ہلاک جبکہ 90 فیصد فصلیں تباہ ہو گئیں ، دیہی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔

 

سندھ میں رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 400 گنا زائد ہوئیں ، سندھ کے شہر تنگوانی میں سیلابی پانی شہریوں کی جان نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ چار روز کی مسلسل بارشوں سے اب تک 100 گھر زمین بوس ہو گئے ۔

 

بدین میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ بارشوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ دادو میں کئی علاقے چار فٹ پانی میں ڈوب گئے جبکہ کچے مکانات منہدم ہو گئے ۔ میر پور خاص میں بارشوں سے 90 فیصد فصلیں خراب ہو چکی ہیں ، کسان مالی طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.