انسان سے غلطی ہو جاتی ہے، شہباز گل کو صفائی کا موقع دیا جائے: شاہ محمود قریشی

56

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں، لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اسلم آباد پولیس اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، انسان سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن اس کیلئے بھی قانون ہے، شہباز گل کو صفائی کا موقع دیا جائے۔ 
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں۔
شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، معلوم ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا انہیں کہیں اور رکھا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.