ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا

172

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری جواب میں کہا کہ وہ ایف آئی اے کو جوابدہ ہیں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کے پابند ، انہوں نے کہا کہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

 

واضح رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے عمران خان سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں ۔

 

دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ عالمی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ امریکا ، برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈز آئے ، اب تحقیقات ہوں گی ، ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت حاصل کرے گی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.