لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس کی شرح 2.91 فیصد پر پہنچ گئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباءکے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2.91 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 644 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم زیر علاج مریضوں میں سے 170 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار 201 ہو چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.