پاکستان میں مزید 2 افراد کورونا سے انتقال کر گئے

18

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 389 ٹیسٹ کئے گئے جس دوران 582 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ مزید 178 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.