وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد

11

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکی یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارک باد دینا خوشی کا باعث ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور حکومت تعلقات کے فروغ کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطے کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ آج متحدہ امریکہ کا 246 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ امریکہ نے بادشاہت سے 4 جولائی 1776 میں آزادی حاصل کرتے ہوئے جمہوریت کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ہر سال اس دن کو متحدہ امریکہ کے یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.