پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

35

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتاہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیونکہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت روس سے سستا تیل کیوں نہیں خرید رہی؟ اتنا اضافہ سن کر میں بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کو مستعفی ہونا چاہئے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہو گیا، عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا، نالائق وزیراعظم اور بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچا دی ہے، یہ تباہی حکومت ہے اور عوام مہنگائی کے باعث فاقوں پر آ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.