پشاور سے کراچی جانیوالی عوامی ایکسپریس حادثے کا شکار

56

خان پور:  پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین عوامی ایکسپریس کو خان پور کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی  تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پٹڑی سے بوگیاں ڈی ریل ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ حادثے کے باعث  ڈاون ٹریک آمدورفت کے لیے معطل ہو گیا۔

 

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں تین سے چار گھنٹے کا وقت درکار ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.