پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

245

لودھراں : پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلزپارٹی  (پی پی پی) کی بڑی وکٹ گرا دی، لودھراں سے پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

 

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پیپلز پارٹی سے  40 سال سے زائد عرصے کا سیاسی سفر اختتام پذیر ہو گیا ، 2015 میں انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم بعد ازاں 2018 میں دوبارہ پیپلزپارٹی میں واپسی کر لی تھی۔

مرزا ناصر بیگ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ پی پی رہنما کے تحریک انصاف کا حصہ بننے سے پارٹی کی قوت اور طاقت میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے،آج عمران خان ہیں، عمران خان روشنی اور امید کی آخری کرن ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں پنجاب کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سےجیتے گی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.