پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک، شرح 3 فیصد سے زیادہ

12

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

 

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد انتقال کرگئے ۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

خیال رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.