کورونا کیسز میں اضافہ، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی

48

اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری پر ہجوم جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔جبکہ سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

این آئی ایچ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائر س ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  عالمی وبا کے  مزید 113 کیسز  رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔


تبصرے بند ہیں.