پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

22

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش   ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ خاور ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تاہم  یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کب سنایا جائے گا۔

 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ کیس مکمل ہوگیا دوسری پارٹیز کے کیس بھی جلد مکمل ہونگے ، بہت سے حساس کیسز سامنے آئے کمیشن نے اپنی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے جمہوریت بہت اہم ہے۔ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے، انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ یہ کیس 2014ء میں شروع ہوا تھا جس کا آج فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.