پاکستان میں کورونا وائر س ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

17

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائر س ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی۔

 

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  عالمی وبا کے  مزید 113 کیسز  رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  30 ہزار 384  ہو گئی  جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 396 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ مریضوں میں سے 58 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 486 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.