بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول دوسری بار تبدیل

47

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول دوسری بار تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے باعث آج بھی اجلاس منعقد نہیں ہو گا اور اس ضمن میں قائم مقام گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی بی اے پی کونسل سیشن میں مصروفیات کے باعث بجٹ اجلاس ایک دن کیلئے موخر کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ اجلاس ری شیڈول کرنے کیلئے قائم مقام گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس نئے شیڈول کے مطابق 17 جون کی بجائے 20 جون کو طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ اجلاس میں بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 580 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 195 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 385 ارب روپے مختص اور ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.