لاہور: سی سی پی او لاہور اورڈی آئی جی آپریشنز میں ٹھن گئی۔ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،دست وگریباں ہوتے ہوتے رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دفتر کے اوقات میں نئے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری اپنی کارکردگی سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو متاثر نہ کرسکے، بلال صدیق کمیانہ نے ایوان وزیراعلی میں سہیل چوہدری کی شکایت کرتےہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کی جس کی ڈی آئی جی آپر یشنز سہیل چوہدری کو اطلاع ملی تو وہ سی سی پی او دفتر پہنچ گئے.
ڈی آئی جی آپریشنز نے بلال صدیق کےکمرے میں داخل ہوتےساتھ ہی پنجابی زبان میں تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔ سہیل چوہدری نے سی سی پی او دفترکمرےکےباہر کھڑے اردلی کو سختی سےمنع کردیا کہ اندر کسی کو مت آنے دیاجائے، دونوں افسران میں شدید بحث وتکرار ہوتی رہی۔سہیل چوہدری سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سےپوچھتے رہے کہ شکایت لگانے اور انکے تبدیلی کا مطالبہ کرنےکےپیچھے کیا حقائق ہیں؟ دفتر میں کم وبیش بیس منٹ تک تلخ کلامی ہوئی اور جاتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری یہ کہہ کر نکل گئے کہ آپ جو کرسکتےہو کرلو میں دیکھ لونگا۔
تبصرے بند ہیں.