وفات سےپہلے عامر لیاقت کی متھیرا سے چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

82

لاہور: مرحوم رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات سے پہلے  ماڈل متھیرا سے ہونیوالی چیٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا نے عامر لیاقت سے ہونیوالی چیٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے۔

متھیرا کی جانب سے شیئر کیے گئے چیٹ کے سکرین شاٹ میں عامر لیاقت ان سے ملنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ  الگ سے ملیں گے ،  چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا ہو جو مجھے سنے اور ان گھٹیا لوگوں کو سمجائے جو مجھے کبھی سمجھ ہی نہ سکے۔

عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ ’سر! آپ فکر مت کریں، میں اور میری ٹیم بہت سمجھدار ہیں اور اس پر اپنا مؤقف بھی دونگی جس پر عامر لیاقت جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ متھیرا اپنا خیال رکھنا ہم جلد ملیں گے۔


چیٹ کے سکرین شاٹ کیساتھ متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن لکھتے ہوئے کہا کہ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں۔‘

متھیرا نے مزید لکھا کہ’ آخری گفتگو میں واضح ہے کہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کر انٹرویو دینا چاہتے تھے تاکہ اپنے دل میں موجود باتوں کو کھل کر بیان کر سکیں‘

تبصرے بند ہیں.