پیپلزپارٹی انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،شاہ محمود

30

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ19 تاریخ کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا  فیصلہ ہوگیا تھا،حکومت کے تمام ارکان نئے الیکشن کیلئے متفق  تھے لیکن پیپلزپارٹی انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے دعویٰ  کیا کہ ایاز صادق نے کہا ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اتحادی نہیں مان رہے، انہوں نے کہا کہ  ملاقات میں ایاز صادق اور فیصل سبزواری الیکشن کیلئے کلیئر تھے،یہاں تک کہا گیا شہبازشریف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تقریر تحریر ہے،تاہم  بعد میں کہا گیا اتحادی یعنی پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے نہیں مان  رہی ۔

تبصرے بند ہیں.