مکہ مکرمہ میں اجازت نامہ کے بغیر داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

107

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پرتاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے تاہم مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔ دیگر شہروں سے حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے ساتھ مکہ مکرمہ آنے والے افراد کو ہی شہر میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ 
سعودی حکام کے مطابق متعلقہ اداروں کا وہ اجازت نامہ رکھنے والے افراد، جو ثابت کرے کہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں، کو بھی داخل ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ 
سعودی عرب کے قوانین کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیرملکی کوبغیراجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ پرجانے کی اجازت نہیں ہوتی اور نئی پابندی کے تحت جن افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.