وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

10

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ و انتخاب انتخابی اصلاحات سمیت مختلف معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو سیاسی و معاشی صورتحال، نیب اصلاحات، عمران خان کے لانگ مارچ سے پیدا شدہ صورتحال اور حکومت کے مستقبل کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ ختم کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کا اعلان کرنے کیلئے حکومت کو 6 دن کی مہلت دی تھی۔ 
لانگ مارچ کے خاتمے کے بعد گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے اور عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.