ڈالر ایک روپیہ77 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

42

کراچی: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ سخت معاشی فیصلے لینے کا عمل شروع کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا روپے کی قدر پر بھی مثبت اثر  پڑا۔

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 77 پیسے سستا ہوگیا  جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر انٹر بینک میں 200 روپے 24 پیسے  کی سطح پر آگیا۔


گزشتہ روز ڈالر 202 روپے 1 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، 962 پوائنٹس کے اضافے کے بعدکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس  43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

تبصرے بند ہیں.