آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

99

کراچی: شہر قائد کا موسم جزوی ابر آلود اور ہوا ؤں کا راج  ہے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جزوی ابر آلود اور ہوادار رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا,  شہر میں اس وقت مغرب کی سمت سے15 ناٹیکل مائیلز فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ مزید رفتار بڑھنے کا امکان  ہے۔  اس وقت شہر کا درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور  شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب اسوقت 60فیصد ہے۔

 

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.