وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا: مفتاح اسماعیل

81

لاہور: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پربوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے جو معاہدے کئے ان کے تحت پٹرول کی قیمت میں 150 روپے اضافہ کرنا ہو گا، شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کرگئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، یہ کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے بلکہ ہرجگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہردورمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں اور ہم نے عمران خان کے 21 ارب ڈالراگلے سال واپس کرنا ہیں، عمران خان نے سیمنٹ کے 16 لائسنس ایسے افراد کو بیچے جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.