وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور

20

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو باور کرایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں متاثرہ فریقین دائر کر چکے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ یہ درخواست دیگر درخواستوں سے مختلف ہے۔
 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح پنجاب کے تمام افراد کو درخواستیں دائر کرنے کی اجازت دینا مناسب نہیں، عدالت نے درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ 25 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ کابینہ کے بغیر ہی تمام تبادلے کر رہے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو آتا ہے کیا وہ اپنی مرضی کے تقرر و تبادلے نہیں کرتا، وکیل نے کہا حکومت مکمل ہو تو تقرر و تبادلے ہو سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.