لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 سے کم کرکے 490 رو پے کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ فی الفور10کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے کا کر رہے ہیں، 160 روپے 10 کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں، 45 لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے، 36 اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں، منافع خوری سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگا لیے پنجاب میں ڈیڑھ ماہ سے کوئی گورنر نہیں، کوئی کابینہ نہیں، وزیراعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے ،ایوان صدر میں بیٹھا شخص پاکستان کے عوام کا مجرم ہے ،عمران نیازی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اداروں کو سوچنا ہو گا ،عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا، 4 سال میں عمران نیازی نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔
تبصرے بند ہیں.