سیہون:  دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں, 4 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

50

سیہون:  انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں, 4 مسافر جاں بحق اور 4 خواتین سمیت  20 سے زائد افراد زخمی  ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق سیہون میں انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب  دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

 

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے ایک بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.