کراچی :رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا معاملہ جو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا ہو ا ہے وہیں اب دوسری بیوی طوبیٰ سے متعلق بھی ایک اہم خبر سامنے آگئی جس میں انہیں شادی کی پیشکش کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد سیدہ طوبیٰ شاہ نے اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا شروع کر دیا تھا ،طوبیٰ نے شوبز انڈسٹری کیساتھ ساتھ اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو رکھا ہو ا ہے ،ایسے میں وہ اپنی نت نئی تصاویر بھی سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں ،ایسے میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔
اس لباس میں جہاں دیگر صارفین نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں ایک ان کے ایک چاہنے والے نے انہیں شادی کی بھی پیشکش کر دی ،محمد ندیم نامی صارف نے طوبیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’شادی کروگی؟
صارف کے کمنٹ پر تا حال طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے،واضح رہے کہ رواں سال 9فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.