شوہر کے گھر بیت الخلا نہ ہونے پر نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

120

نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے گھر بیت الخلا نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر نوبیاہتا دلہن نے خودکشی کر لی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر  شادی کے بعد اپنے شوہر کے گھر میں  بیت الخلا کا انتظام نہ ہونے پر  ناراض ہو کر خودکشی کر لی۔

 

رامیا نامی خاتون  ایک فارماسسٹ تھی اور ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتی تھی اور  اپنے کارتیکیان نامی بھارتی نوجوان کے ساتھ دو سال سے زیادہ عرصے سے تعلقات میں تھی، بالآخر 6 اپریل کو ان کی شادی ہوگئی۔ تاہم شادی کے ایک دن بعد رامیا اپنی ماں کے گھر واپس آگئی کیونکہ اس کے شوہر کے گھر پر کوئی  بیت الخلا نہیں تھا۔

کارتیکیان نے اسے یقین دلایا اور کہا کہ وہ بیت الخلا کی سہولت والا مکان کرایہ پر لے گا۔تاہم  مبینہ طور پر اس نے اپنا وعدہ کبھی پورا نہ کیا۔جس پر رامیا نے مایوس ہو کر  10 مئی کو اپنی جان لینے کی کوشش کی جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا اور دو دن تک وہاں داخل رکھا گیا لیکن بالآخر  اس کا انتقال ہو گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.