لاہور: وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی سزا معطل کرنے کے بارے میں غوروخوض کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف جب علاج کے لیے لندن گئے تھے تو سابق حکومت نے ان کی سزا معطل کردی تھی جو انہوں نے بعد میں واپس لے لیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ایک قانونی رائے ہے کہ نواز شریف کی سزا یہ حکومت معطل کردے اور وہ پاکستان آئیں اور اپنے کیس کی اپیلوں میں پیش ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.