حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

253

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد  ممکنہ صوبائی کابینہ  کی فہرست تیار کر لی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی ابتدائی کابینہ میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان  ہے، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کا وزیربنایا جائے گا  جبکہ رانامشہوداحمدخان،بلال یاسین کو بھی وزارت دینے کا امکان  ہے۔ پیپلزپارٹی کو بھی وزارتیں دی جائیں گئی  جبکہ جہانگیر ترین گروپ کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئے جانے کا امکان بھی ہے ۔

 

سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق، سمیع اللہ خان، جہانگیر خانزادہ شامل جبکہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.