ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر کے موقع پر 7 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اماراتی شہری مجموعی طور پر 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق یواے ای کی فیڈرل اتھارٹی نے عید الفطر پر 30 اپریل سے 6 مئی بروز جمعہ تک 7 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو بھی سرکاری چھٹی ہو گی اور اس طرح 9 مئی سے دوبارہ کام کا آغاز ہو گا۔
اس سے قبل اماراتی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 30 اپریل سے 4 مئی تک صرف 5 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ان کی تعداد 7 سات کر دی گئی ہے اور یوں اماراتی شہری پورا ہفتہ ہی چھٹیاں منائیں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید کا چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو اور عید الفطر دو مئی کو ہونے کے امکانات ہیں جبکہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا
ماہرین فلکیات کی پیش گوئی کے اعتبار سے اگر شوال کا چاند 30 تاریخ کو نظر آیا تو اماراتی شہری عید الفطر پر 9 روز کی طویل تعطیلات سے لطف اٹھاتے ہوئے عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.