لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ انگلش کرکٹ کلب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلش کلب گلوسٹر شائر کے ساتھ 3 میچز کیلئے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ کاؤنٹی چیمپین شپ میں سرے، ہمپشائر اور سومرسیٹ کیخلاف میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
گلوسٹر شائر کلب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد عامر کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کےساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی محمد عامر اپریل اور مئی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے تین میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
Welcome to Gloucestershire, @iamamirofficial ?
We are delighted to announce the signing of Pakistan pace bowler Mohammad Amir ?
The experienced international will be available to play in three County Championship matches for Glos in April & May.
Read more ⤵#GoGlos ??
— Gloucestershire Cricket? (@Gloscricket) April 22, 2022
دوسری جانب محمد عامر نے بھی کاؤنٹی چیمپین شپ کے میچز میں شرکت کیلئے لندن روانگی سے قبل اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن بلا رہا ہے۔‘
London calling ?? pic.twitter.com/nSzu9VCW5u
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) April 21, 2022
تبصرے بند ہیں.