کیف: جنگ زدہ یوکرین میں موجود بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی انوکھے انداز میں رپورٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے ڈوبنے کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین نے ان کے انداز پر حیرت کا اظہار کیا اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
बहुत दिन पहले टीवी देखना छोड़ दिया था। लगता है फिर शुरू करना पड़ेगा। लाइफ में इतना रोमांच और कहाँ मिलेगा 🙄 pic.twitter.com/vU5L9FUdDv
— Arun Bothra 🇮🇳 (@arunbothra) April 18, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یوکرین سے بھارتی خاتون رپورٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے یوکرین کے دورے پر پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ اس خبر کو دنیا کے تمام چھوٹے اور بڑے میڈیا چینلز نے رپورٹ کیا لیکن جس انداز میں بھارتی چینل کی خاتون صحافی شازیہ نثار نے اس معاملے کو رپورٹ کیا ایسا کسی نے نہیں کیا ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک سنجیدہ معاملے پر ڈانس کر رہی ہیں اور مزاحیہ انداز میں رپورٹنگ کر رہی ہیں۔
khoon Apna ho ya paraya ho
Nasl-E-Aadam Ka Khoon Hai Aakhir 💔#Ukraine #UkraineRussiaWar pic.twitter.com/jchOcBBpRZ
— Shazia Nisar (@Shaziya_N) March 18, 2022
بھارتی صحافی شازیہ نثار کے ٹوئٹر پروفائل پر نظر ڈالیں تو کبھی وہ تباہ شدہ جنگی ٹینک کے اوپر کھڑی نظر آتی ہیں تو کبھی تباہ شدہ عمارتوں کے ساتھ تصویریں کھینچتی نظر آتی ہیں۔ خاتون رپورٹر کو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جب کہ کئی صارفین انہیں ڈانسنگ رپورٹر کا خطاب بھی دے چکے ہیں۔تاہم انہوں نے تمام باتوں سے قطع نظر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.