خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بے تحاشہ جسمانی قرب سے گزرنا پڑتا ہے ۔اِن مختلف امراض میں سے ایک مرض ہیمو فیلیا بھی ہے۔ ہیمو فیلیا کو ایک شاہی بیماری کہا گیا ہے جس نے 19 ویں اور 20 ویں صدی میں انگلینڈ، جرمنی، روس اور سپین کے شاہی خاندان کو متاثر کیا تھا، انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریہ جنہوں نے 1837-1901 تک حکومت کی ،خیال کیا جاتا ہے کہ ہیمو فیلیا بی ا فیکٹر09 کی کیرئیر تھیں اور انہوں نے یہ جین اپنے 09 میں سے 03 بچوں میں منتقل کی اور پھر یہ بیماری مختلف صورتوں میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ۔
ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے جِس میں عام طور پرزیادہ تر مرد حضرات متاثر ہوتے ہیں ہیمو فیلیا اے جو کہ فیکٹر۔8 کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور ہیمو فیلیا B جو کہ فیکٹر9 کی کمی کے باعث ہوتا ہے، اِ س بیماری میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی ہے جِس کی وجہ سے معمولی سی چوٹ یا زخم آنے کی صورت میں متاثرہ حصے سے زیادہ خون بہہ جانے کا خدشہ ہوتا رہتا ہے ایک صحت مند فرد میں فیکٹر8 اور فیکٹر 9 کی نارمل مقدار 50IU-200IU تک ہو تی ہے اگر کوئی فرد ہیمو فیلیا کا شکار ہو تو اِس مقدار ہی کی بنیاد پر مرض کی شدت کا تعین کیا جاتا ہے۔ اگر خون میں یہ %Level 01 سے کم ہوتو(Severe) شدید ہیمو فیلیا اور یہ مقدار اگر 01-05% ہو تو (Moderate) یعنی درمیانے درجہ کا ہیمو فیلیا اور 05% سے زیادہ ہو تو( Mild ) کم شدت کا ہیموفیلیا کہلائے گا۔
اِس بیماری کا علاج صاف اور صحت منداجزائے خون کا بروقت انتقال ہے جسے FFP (Fresh Frozen Plasma) بھی کہا جاتا ہے یا (Dry Factor) ہیں جو کہ انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض کسی بھی قسم کا بھاری جسمانی کام یا ورزش نہیں کرسکتا۔ایک اندازے کے مطابق ہر 4000 تا 5000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا۔A اور ہر 10000 تا20000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا ۔B سے متاثر ہو کر پیدا ہوتا ہے۔
ہر سال ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے17 اپریل کو منایا جاتا ہے ،جس کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے بارے میںہم آہنگی پیدا کر نا اور ان مریضوں کے علاج کے لیے آسا نیاں اور سہولتوں میں اضا فہ کر نا ہے تاکہ اس مر ض کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے ۔ اِس دن کو فرینک شنیبل (Frank Schnabel) کی تاریخ پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے فرینک شنیبل WFH) ( ورلڈ فیڈریشن آف ہیمو فیلیا کے بانی بھی تھے ۔
اِس سال اس دن کا موضوع
Access for All: Partnership. Policy. Progress. Engaging your government, integrating inherited bleeding disorders into national policy.
اِس موضوع کا بنیادی مقصد ہیمو فیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی طرف حکومت وقت کی توجہ دلاناہے تاکہ حکومت ہیمو فیلیا اور خون کے انجماد سے متعلقہ بیماریوں کو بھی دیگر پالیسیوں کے ساتھ ساتھ وفاقی پالیسی میں شامل کرے۔
بد قسمتی سے بہت سی اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہیمو فیلیا کی جانب بھی حکومت پاکستان کا رجحان بالکل بھی نہیں ہے ملک میں اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے تجو یز کردہ سینٹر موجودہ نہیں ہے جس کی حکومتی سطح پر دیکھ بھال کی جائے ۔حکومت کو چاہیے کہ ہیمو فیلیا کے مضمون کو نصاب کا حصہ بنایا جائے اور آگاہی میں مدد کی جائے ۔ ہیموفیلیا کے مرض پر کام کرنے والے ادارے جس میں ایک بڑا نام سندس فاؤنڈیشن بھی ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ہیمو فیلیا تھیلے سیمیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا 7000 مریضوں کا علاج معالجہ بلا معا وضہ کر رہا ہے ادارے میں نہ صرف بچوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے بلکہ جدید آلات سے آراستہ ڈینٹل اور فزیو تھراپی کے ذریعے بھی مریض مستفید ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں سندس فاؤنڈیشن کے 8سینٹرزکام کر رہے ہیںجو کہ لاہور ،گوجرانوالہ ، گجرات ،سیالکوٹ ، وزیرآباد ، حافظ آباد ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں واقع ہیں ۔ مزید یہ کہ منو بھائی کے عزم کو آگے بڑھاتے ہو ئے لاہور میں 200بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے آپ اس ہسپتال میں اپنے عطیات کے ذریعے والدین یا عزیزوں کے نام پر کمرہ ،وارڈ،بلاک منسوب کرا سکتے ہیں جو مریضوں کیلئے صدقہ جاریہ ہو گا ۔
اس ساتھ ساتھ اپنی زکوٰۃ وعطیات سُندس فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ ہیمو فیلیا ،تھیلے سیمیا جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھا جاسکے۔تو آیئے ہم سب مل کر اس عظیم مشن کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کی شمع جلائیں ۔
دُعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن میں استقامت عطا فرمائے۔
آپ اپنی زکوٰۃ وعطیات ان بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں ۔
MCB Bank Limited
Shadman Branch, Lahore-Pakistan
Account Title: Sundas Foundation
Account Number: 0974 8718 1100 9130
Branch Code:0776
Alied Bank Limited
Shadman Colony Branch, Lahore-Pakistan
Account Title: Sundas Foundation
Account Number: 0010012282530015
Branch Code:0227
تبصرے بند ہیں.