اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم کو 15 روز میں مہنگائی کم کرنے کا ٹاس دیا ہے اور چینی کی قیمت میں کمی کیلئے اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی کو قابو کرنے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو 15 دن میں نتائج دینے کی ہدایت کی جبکہ چینی کی قیمت میں کمی کیلئے اس کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے آخری تک نافذ رہے گی جس سے چینی قیمتوں میں استحکام آنے کا امکان ہے کیونکہ ضرورت کے مطابق ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر محمد اشفاق نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ٹیکس محصولات کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام آن ٹریک رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موجودہ مالی سال 6100 ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کر لیا جائے گا، ایف بی آر پوائنٹ آف سیل کی قرعہ اندازی کی تقریب میں 5 کروڑ 30 لاکھ کے انعامات تقسیم کئے گئے۔
تبصرے بند ہیں.