پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

86

اسلام آباد: قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام سپیکر پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔ یہ استعفے رولز اور ضابطے کے تحت منظور کئے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے منظور ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔ 
پی ٹی آئی کے رہنماءفرخ حبیب نے بھی قائم مقام سپیکر کی جانب سے 123 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب والے دن پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.