راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے مری میں 3 سالوں میں انتظامی افسران کے تبادلوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر راولپنڈی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید علی مرتضٰی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسارکیا کہ سانحہ مری میں پولیس افسران کی معطلی تو آئی جی پنجاب کا کام ہے، چیف سیکرٹریز کب سے پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کرنے لگے ہیں؟ جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ مری میں کچھ تبادلے و تقرریاں ریکوزیشن پر اور کچھ پنجاب حکومت نے کیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے مری میں 3 سالوں میں انتظامی افسران کے تبادلوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر راولپنڈی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر 11 اپریل تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.