کچھ لوگ ملک کو آئینی بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

86

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے آئین شکنی نہیں کی، آئین کا حلف لیا ہے، کچھ لوگ ملک کو آئینی بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اس اہم کیس کی آج آخری نشست ہے، ہمارے وکلاءاپنے دلائل آج مکمل کر لیں گے، آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں، سپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے آئین کے مطابق ریاست کے ہر عضو کی اپنی ذمہ داری ہے اور آئین بنانے والوں نے بڑا واضح موقف دیا ہوا ہے ۔ مشترکہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے آئین شکنی کی ہے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ سپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے اور آرٹیکل 69 کے تحت اسے تحفظ حاصل ہے۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مراسلہ من گھڑت ہے تو آئیں اس کی تحقیقات کرا لیتے ہیں،فارن آفس ڈرامے نہیں کرتا بلکہ وہاں ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.