اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ کا مسلمانوں کو حکم ہے کہ اچھائی کیساتھ کھڑے ہوں، قوم 27 مارچ میرے ساتھ نکلے اور یہ پیغام دے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں بلک اس کے خلاف کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 30 سال سے ڈاکوﺅں کا ٹولہ ملک کو لوٹ رہا ہے اور اب سرعام لوگوں کو خریدا جا رہا ہے اور ارکان کے ضمیر کی قیمتیں لگائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کامسلمانوں کو حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، میں چاہتا ہوں کہ قوم 27 مارچ میرے ساتھ نکلے اور یہ بتا دے کہ ہم برائی کے ساتھ نہیں بلکہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ یہ پیغام دینے کیلئے نکلے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں بلکہ اس کے خلاف کھڑے ہیں۔ قوم یہ بتا دے کہ چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید کر جمہوریت، قوم اور عوام کے خلاف کئے جانے والے جرم کے خلاف ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ ہونا چاہئے کہ آگے سے کسی کی جرت نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے قوم اور جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔
تبصرے بند ہیں.