عمران خان کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ، 4 وفاقی وزرا کا پیپلز پارٹی سے رابطہ 

83

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سوکھے پتوں کی طرح بکھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 ارکان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں جبکہ مزید 4 وزرا اور 10 ایم این ایز نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این ایز کی طرف سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 4 وفاقی وزرا اور مزید 10 ایم این ایز اڑان بھرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مزید اراکین قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کرنے والے ایم این ایز کی تعداد دس ہے جبکہ چار وفاقی وزرا بھی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ۔  کراچی سے  پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت بھی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.