محمود خان بھی خطرے میں ،کے پی اسمبلی کے 45 اراکین نے پی پی سے ہاتھ ملالیا

33

 

پشاور: اپوزیشن جماعتوں نے  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف بھی  تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپوزیشن قیادت نے تحریک عدم اعتماد تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو 45 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کرادی  ہے۔ باپ پارٹی کا چار رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔

 

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر  اپوزیشن قیادت کے اعزاز  میں  ظہرانے  کااہتمام کیاگیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال پر اہم ترین مشاورت ہوئی۔

 

ظہرانے میں  آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، بشری گوہر، جہانزیب بلوچ،  شاہد خاقان عباسی ، سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، رضا ربانی، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.