ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

47

 

انٹیگا: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ، ویسٹ انڈیز کے  کرومہ بونر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق انگلیڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  تین ٹیسٹ  کی سیریز کے پہلا  میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔میچ کے پانچویں اور آخری  روز  مہمان ٹیم  نے ویسٹ انڈیز کو 286 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 147 رنز ہی بنا سکی اور میچ  ڈرا ہو گیا ۔ کرومہ بونر 38 اور جیسن ہولڈر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

 

 

قبل ازیں  انگلینڈ نے جونی بئیرسٹو کی 140 رنز کی اننگز کی بدولت  اپنی پہلی اننگز میں  311 رنز بنائے  جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 375 رنز بنائے اور انگلینڈ پر 64 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔

 

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز  میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 349  رنز بنا کر ڈیکلئیر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے  286 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار وکٹ پر 147 رنز بنا پائی۔

 

 

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.